مراد سعید کی خالی سینٹ نشست پر انتخاب23اپریل کو ہوگا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مراد سعید کی خالی سینٹ نشست پر پولنگ 23اپریل کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 6،7اپریل کو جمع کرائے جائیں گے،10 تاریخ کو سکروٹنی ،13 اپریل کو کاغذات مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں دائر ،16 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائےگی،17 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے۔