مسلسل سفارتی مشاورت ،آئندہ مرحلے بامعنی مذاکرات پر توجہ ہوگی،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے خطے میں خطرناک کشیدگی کا فوری و مستقل حل ضروری ،امریکی قیادت کےساتھ قریبی رابطے ،مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ،آئندہ مرحلے میں فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات پر توجہ دی جائےگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا مذاکراتی عمل میں اسرائیل کے کردار یا شمولیت کی کوئی معلومات نہیں ، پاکستان امریکہ، یورپی شراکت داروں ،او آئی سی ،جی سی سی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، چند خلیجی ممالک کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ہیں تاہم پاکستان کی کوششیں سفارتی سطح پر جاری ہیں، چیلنجز ،رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سہولت کاری ،مکالمے کے فروغ کی کوششیں جاری رکھے گا،سفارتی کوششوں کو کسی پر دباﺅ ڈالنے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

طاہراندرابی نے کہا ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا جاری ہے، ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان سے منسوب بیان کو بھی غلط پیش کیا گیا ، فیک نیوز ،جھوٹ بولنے والوں سے ہوشیار رہنا چاہیے،وزیر اعظم ،نائب وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے رہنماﺅں سے اہم رابطے کیے ،خطے میں قیامِ امن کےلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں،پاکستان ،افغانستان کے درمیان بات چیت چین میں ہورہی ہے، طالبان دہشتگردوں کےخلاف ٹھوس اقدامات کریں،وفد ابھی چین میں موجود ہے، واپس نہیں آیا،پاکستان کبھی بھی مذاکرات سے نہیں بھاگا۔