بنوں، پولیس گاڑی پر حملہ، اے ایس آئی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور:(بیورورپورٹ) بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ،اے ایس آئی شہید، جوابی کارروائی میں2 دہشتگرد مارے گئے۔

واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا ، اے ایس آئی دلنواز خان شہید ،3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، پولیس نے دہشتگردوں کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔