پاکستان ،ترکیہ کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،ترکیہ نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناﺅ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے واحد موثر ذرائع ہیں۔
















