لاہور:(وقائع نگار)وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاءخور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت کردی،شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال ،وافر اشیا کی برآمدت کاجائزہ لیا گیا۔
حکام نے بریفنگ دی پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ، کسی چیز کی قلت نہیں ،زرعی اجناس،گوشت،پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمدکی وسیع استعداد ہے۔
وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاملکی غذائی ضروریات کےلئے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد بڑھی ، خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی ،غذائی تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے وافر برآمد کےلئے جامع لائحہ عمل تشکیل ،اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے، پی این ایس سی خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش برآمد کرنے کےلئے ضروری اقدامات کرے،خلیجی ممالک میں تعینات سفرا و ٹریڈ افسر متحرک رہیں۔
خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیائے خور و نوش برآمد کی جائیں،وزیراعظم شہباز شریف کا حکم
















