نیادور شروع،ڈیجیٹل ترقی میں اہم سنگ میل عبور،5G سپیکٹرم کی کامیاب بولی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ڈیجیٹل ترقی میں اہم سنگ میل عبور،5G سپیکٹرم کی کامیاب بولی ،حکومت کو510 ملین ڈالر ملیں گے۔

پی ٹی اے نے 2600 اور 3500 میگا ہرٹز سپیکٹرم بینڈ میں پوزیشننگ کےلئے بولی کا عمل مکمل کر لیا ، 2600 میگا ہرٹز والی پوزیشننگ کیلئے بولی 3 راونڈز ،3500 میگا ہرٹز والی پوزیشننگ کیلئے بولی 5 راونڈز میں مکمل ہوئی۔

وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کےساتھ پریس بریفنگ میں کہا پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پرگامزن ، فائیوجی انٹرنیٹ سروس سے ڈیجیٹل نیشن کی راہ ہموار ہوگی، آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیوجی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوجائےگا، سپیکٹرم کی کل مقدارساڑھے 7ہزار میگا ہرٹزسے بڑھ گئی ،پاکستان فائیو جی کے دور میں داخل ہو گیا ،سپیکٹرم کی نیلامی اہم سنگ میل ہے ،بیرونی سرمایہ کاری کے راستے کھل گئے، جدید دور کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم ، ٹیکنالوجی کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہاعصر حاضر کی سلامتی میں بھی ٹیکنالوجی کا اہم کردار، 5 جی سپیکٹرم سے ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہے ہیں،انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا،نیلامی کے پہلے مرحلے میں سپیکٹرم کے بینڈز کی خریداری مکمل ہوئی، تاریخی نیلامی ، دوسرے مرحلے میں بینڈز کی پوزیشنگ کا عمل مکمل کیا گیا اتنا زیادہ سپیکٹرم پہلے کبھی نیلام نہیں ہوا، پاکستان کی پوزیشن کم ترین سے درمیان میں آگئی ، پورے پاکستان خاص طور پر نوجوانوں کیلئے خوشی کی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا زراعت، صحت ہر شعبے کیلئے ٹیکنالوجی کی بہت ضرورت ، پاکستان کی ٹریڈ ، معیشت کیلئے بھی ٹیکنالوجی ضروری ، سب سے زیادہ ٹیکنالوجی کی ضرورت سکیورٹی کیلئے ہے، 2025کے معرکہ حق میں بڑا حصہ سائبر وار کا تھا جو پاکستان نے جیتا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا پہلے اور دوسرے مرحلے کی نیلامی سے مجموعی طور پر 510 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا جو پاکستانی روپے میں تقریباً 142 ارب بنتا ہے،پی ٹی سی ایل کے نوید بٹ نے کہا حکومت نے اپنا کام مکمل کر لیا اب ٹیلی کام کمپنیوں کی ذمہ داری ہے بہتر سروسز فراہم کریں،ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں بھرپور حصہ لیا ،پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔