امریکہ نے پشاور میں قونصل خانہ مستقل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکہ نے پشاور میں قائم قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،محکمہ خارجہ نے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا۔
قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا،پشاور قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا،فیصلے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہے، حکام کے مطابق فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
















