ضرورت پڑی تو ہر حال میں سعودی عرب کی مدد کریں گے،ترجمان وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی نے کہا ہے ضرورت پڑی تو ہر حال میں سعودی عرب کی مدد کریں گے۔

بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے مشر ف زیدی نے کہا کوئی سوال ہی نہیں، ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کےساتھ کھڑے ہوں گے،دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں اورطویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم نے کہا فیلڈ مارشل نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں مشترکہ دفاعی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ رابطے میں ہیں۔