اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جمعہ کو ہفتہ وار اضافی چھٹی، کفایت شعاری، توانائی کی بچت کےلئے حکومتی اقدامات پر اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری ،توانائی بچت کے جائزہ اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہاحکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے،اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لےکر رپورٹ پیش کرے گی،کفایت شعاری پر اٹھائے جانےوالے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
وزیراعظم نے کہاتمام وفاقی وزارتیں، ڈویژنز کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات موثر طور پر نافذ کریں،بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائیں،ورک فرام ہوم کو موثر بنانے کیلئے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔
دریں اثنا ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات میں اضافے کےلئے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاایف بی آر محصولات میں اضافے ،ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنائے،شہبازشریف نے پرال (PRAL) کی ایگزیکٹو ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں ،پرال کو فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیریئلائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
توانائی بچت اقدامات،جمعہ کو ہفتہ وار اضافی چھٹی،معیشت کو مستحکم رکھیں گے،شہباز
















