خطے کی صورتحال پر وزارت خارجہ کے اہم ترین اقدامات
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) خطے کی موجودہ صورتحال پر وزارت خارجہ کے اہم ترین اقدامات، ایرانی شہریوں کی واپسی اور سمندر پار پاکستانیوں کی امداد تیز، کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال، صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سفارت خانوں میں خصوصی سہولت ڈیسک قائم، پھنسے پاکستانیوں کو ویزا، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،خصوصی پورٹلز، ایپس ،ہیلپ لائنز کا آغاز کر دیا گیا، پاکستانی سفارت خانے میزبان ملکوں کی حکومتوں کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کی حفاظت اور فلاح ترجیح ہے، ہنگامی رابطوں کی تمام تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ ،سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں۔

















