اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک، دلی رنج ،پاکستان نے ہرممکن سفارتی، اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی، پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے تحمل کی اپیل ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے، احتجاج پرامن رکھیں اور ملک کے اندر بدامنی یا نقصان سے بچیں،دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ایران میں حملوں کےخلاف آپ کےساتھ احتجاج میں شامل ہونے کےلئے تیار ہوں،وفاقی دارالحکومت میں اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ایران پر حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم و غصہ بجا ہے،میں اور پوری حکومت آپ کےساتھ ہیں، آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کےلئے تیار ہوں، ہم سب ایک ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے، ہم نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ،وزیر داخلہ نے کہا مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کریں ، علمائے کرام مظاہرین کی رہنمائی کریں۔
شہری قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،پرامن احتجاج کر یں: خواجہ آصف،محسن نقوی
















