وزرا، بیوروکریٹس ،وی آئی پیز کیلئے گاڑیوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ تیار

لاہور:( وقائع نگار)پنجاب حکومت نے وزرا، بیوروکریٹس اور وی آئی پیز کےلئے رواں سال گاڑیوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ تیار کر لیا،108نئی گاڑیوں کی خریداری پر مجموعی طور پرایک ارب 14کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کےلئے گاڑیوں کی تفصیلی سفارشات حکومت کو پیش کر دیں،سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔