اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا جیل مینول میں درج نہیں قیدی کا علاج منشا کے مطابق ہونا چاہیے، سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا عمران خان کو گزشتہ روز شیڈول کے مطابق رضامندی سے پمز لے جایا گیا جہاں4 ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،وزیر قانون نے کہا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کےلئے رات کے وقت کا تعین سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جاتا ہے اور جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو ہسپتال لایا جاتا ہے، الشفا آئی ہسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پمز سے پروفیسر عارف نے عمران خان کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز بھی دی گئی ہے ، جیل مینول میں درج نہیں قیدی کا علاج منشا کے مطابق ہونا چاہیے، عمران خان کو پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی چیک کیا اور کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دے رہا ہوں، ہم عمران خان کی صحت کےلئے دعا گو ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہا بانی پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزایافتہ ہیں اور انہیں رہا کرنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، یہ ممکن نہیں وہ سابق وزیراعظم ہیں تو ان کا کیس دیگر مقدمات کو پیچھے چھوڑ کر سنا جائے۔
عمران بدقسمتی سے سزایافتہ، رہا کرنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے: وزیر قانون
















