لاہور:(وقائع نگار)پابندی ختم،پنجاب میں دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاجر برادری، چین ، سپر سٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دےدیا،ماہ رمضان میں 24گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی،اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
پابندی ختم،پنجاب میں 24گھنٹے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت



















