لاہور،میانوالی،کندیاں،سرگودھا:(وقائع نگار،نمائندگان)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کےلئے اربوں کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا3سال اور ملے تو پنجاب کی قسمت اورنصیب بدل جائے گا،میانوالی کے عوام روزاچھی خبر سنیں گے اب کسی فراڈ کو ووٹ نہ دینا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی کےلئے میڈیکل کالج بنانے ،نرسنگ و دیگر ہیلتھ پروفیشنل کےلئے الائیڈ کالج ،زرعی کالج ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے ،لاءکالج قائم کرنے اورپنجاب میں اپنا کھیت اپنی زمین پراجیکٹ ،بے زمین کاشتکاروں کو 3لاکھ ایکڑزرعی اراضی دینے کے اعلانات کےے۔
مریم نواز نے کہا بے زمین کاشتکاروں کو 5ایکڑ اراضی25سال کی لیزپر کاشتکاری کےلئے دی جائے گی،وزیراعلیٰ کا میانوالی پہنچنے پرپرتپاک استقبال،جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے،آمد کا سن کر راستے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا،مریم نواز نے اپنے خطاب کا آغاز میانوالی کی مقامی زبان سے کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میانوالی والے بھائیو،ترکڑے او،میڈیوں دھیوں تے بہنو، اج ہاں بہوں خوش تھیا،میانوالی والوں نے اپنی بہن پر پھول نچھاور کیے،نوازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں،محبت کا100گنا بڑھ کر خدمت سے جواب دوں گی،گمان میں نہیں تھالوگوں میں دوپہر 2 بجے اتنا جذبہ دیکھنے کو ملے گا،میانوالی پنجاب کے نقشے سے دور ہوسکتا ہے،مریم نوازشریف کے دل سے نہیں،2سال میں تیسری،چوتھی مرتبہ میانوالی آچکی ہوں،پہلی مرتبہ آئی تو میانوالی میں ترقی کے آثار ڈھونڈتی رہی،میانوالی کا ایک بندہ اعلیٰ ترین منصب پر بھی فائز رہا۔
وزیراعلیٰ نے کہا میانوالی میں گرین بس،ستھرا پنجاب سڑکیں ،کیتھ لیب لائے،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھافری دل کے امراض کا علاج ہوسکتا ہے،دل کے امراض بڑھ گئے اب دہلیز پر علاج ہوگا،گرین بس بزرگوں،طلبہ اوربچوں کیلئے بالکل فری ہے،خواتین علیحدہ اپارٹمنٹ میں مفت سفر کرسکتی ہیں،خوشی ہے میانوالی والوں کو علاج کی ضرورت کےلئے کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا،میڈیکل کالج کا تحفہ لائی ہوں،بچے ڈاکٹر بن کرخدمت کریں گے،لا کالج کھل جائے گا،وکالت پڑھنے کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔
مریم نواز نے کہا لاہور میں پنجاب بھر کے لوگوں نے آکر بسنت کی خوشیاں منائیں،میانوالی کی مائیں،بہنیں ،بیٹیاں جانتی ہےں پنجاب محفوظ صوبہ،کسی کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو مریم نواز معاف نہیں کرے گی، پولیس کو ڈانٹا کسی کو اوئے کہہ کر نہیں پکارنا،سر کہہ کربلایا جائے،کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو عوام کےساتھ ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی اب پنجاب کی سڑکیں،شہر،گاوں،گھر اوردل بھی چمکیں گے۔
دریں اثنا لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم قائم ہوگےا،”گڈجاب،ننھے آٹسٹک بچے زوہان کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلوٹ“،مریم نواز نے سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا پہلا آٹزم سکول بنا دیکھ کر دل خوشی سے سرشار ہوگیا،عالمی معیار کے مطابق آٹزم سینٹر میں ایک چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج کی تمام سہولتیں موجود ہیں،آٹزم سینٹر میں دستیاب سہولتیں کسی معجزے سے کم نہیں،ریاست کی نظر میں امیر ،غریب کے حقوق برابر ہیں،سینٹر میں آٹسٹک بچوں کو اعتماد سے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا سکھائیں گے۔
علاوہ ازیں پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کردیا گیا،ٹاک ٹو سی ایم، وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے،وزیراعلیٰ نے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا،سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی۔
ٹیلر سوئفٹ چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دیدی گئی
توقع ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کریگا: اسحاق ڈار
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سلمان رفیق کو ہارٹ اٹیک، سٹنٹ ڈال دیا گیا
ملک بھر میں مختلف کاروباروں کو ایف بی آر نظام سے منسلک کرنا لازم
امریکہ بہت جلد ایران پر حملہ کرسکتا ہے، اسرائیل میں بھی الرٹ، میڈیا
پولیس کسی کی ذات، برادری، قبائلی شناخت یا تبدیلی مذہب کا ذکر نہ کرے: سپریم کورٹ
کراچی ،رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
رمضان کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کر دیئے گئے
سوشل میڈیا پر وزیرستانی کمسن بچی کی باﺅلنگ کے چرچے، پشاور زلمی میں شامل
اماراتی وزیراعظم کا رمضان کے موقع پر بڑا اقدام، 1856 قیدیوں کو معافی



















