بنگلہ دیش کی باگ ڈورطارق رحمن کے سپرد،نئے وزیراعظم ،حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ: (مشرق نیوز)بی این پی کی2دہائیوں بعد اقتدار میں واپسی ،بنگلہ دیش کی باگ ڈورطارق رحمن کے سپرد،نئے وزیراعظم بن گئے،حلف اٹھا لیا۔

روایت کے برعکس حلف برداری تقریب صدارتی محل کی بجائے قومی پارلیمنٹ کی عمارت کے ساوتھ پلازہ میں کھلے آسمان تلے ہوئی،صدر شہاب الدین نے طارق رحمن ،کابینہ سے حلف لیا،اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام، سفارتکاروں ،چین، بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،60 سالہ طارق رحمن سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاکے صاحبزادے و مقتول صدر ضیا الرحمان کے بیٹے ہیں۔

اپنے پہلے خطاب میں طارق رحمن نے امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائےگی،سیاسی استحکام ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور گارمنٹس سمیت اہم صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنا بڑے چیلنجز ہوں گے۔

دریں اثناامیر جماعت اسلامی شفیق الرحمن 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف،پارٹی نائب سید عبداللہ طاہر ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن ،جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنونیئرر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ نامزد کردیاگیا،وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد 11 جماعتی اتحاد کے اراکین نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہ اجلاس میںنامزدگیاں کیں۔