واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بورڈ آف پیس کے رکن ممالک پہلے اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کےلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کے وعدے کا اعلان کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہارکن ممالک نے اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانےوالی سٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کےلئے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ،19فروری کو ہونےوالے گروپ کے پہلے باضابطہ اجلاس میں20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
امن بورڈ کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر کااعلان کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ



















