واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران سنگین نتائج سے بچنے کیلئے معاہدہ چاہتا ہے،جوہری مذاکرات میں بالواسطہ شامل رہوں گا۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا امریکی و ایرانی وفودجوہری پروگرام پر مذاکرات کریں گے، بات چیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ایرانی مذاکرات کارسخت ڈیلرز مگر امید ہے پہلے کے مقابلے میں زیادہ لچک دکھائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا چاہتاہوں غزہ امن بورڈ اقوام متحدہ کےساتھ ملکر کام کرے،جلد بہت سی پابندیاں اٹھتی نظر آئیں گی، آپ دیکھیں گے سب کچھ کھل رہا ہے، کہیں کہیں چنگاریاں ہیں مگر بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ میں امن ہے،سعودی عرب ،یو اے ای کے درمیان جھگڑے میں ملوث نہیں تاہم معاملہ حل کرسکتاہوں۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران پر یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی جو کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کے اثرکو زائل کرنے کےلئے کافی سمجھی جا رہی ہے،طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہام لنکن ایران کے مزید قریب پہنچ گیا اور اب ایرانی ساحل سے 700 کلو میٹر کی بجائے صرف 240 کلو میٹر کی دوری پر ہے،خطے میں امریکی جنگی سازوسامان اور فوجی موجودگی میں اضافہ ہونے سے کشیدگی بڑھے گی۔
مذاکرات میں بالواسطہ شامل ،یران سنگین نتائج سے بچنے کیلئے معاہدہ چاہتا ہے‘ ٹرمپ



















