چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات ،تعاون بڑھانے پر اتفاق ،دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ قانونی روایات پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو کی چیف جسٹس سے ملاقات میں وزارت قانون و انصاف ،خارجہ کے نمائندے بھی موجود تھے، ملاقات میں ٹیکنالوجی، تربیت و عدالتی تجربات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترکیہ کے آئینی عدالت کے صدر کا دورہ پاکستان مارچ میں ہوگا،سپریم کورٹ ،آئینی عدالت ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، مفاہمتی یادداشت عدالتی مکالمہ، تحقیق اور تربیت کےلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔