لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بھارت سے شرمناک شکست کے بعد بڑے ناموں کے ٹی 20 سکواڈ میں مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بڑے ناموں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا، میچ کے بعد میٹنگ میں سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم ،شاہین آفریدی کو بینچ پر بٹھانے پر غور شروع کردیا، نمیبیا کےخلاف میچ میں بینچ سٹرینتھ کو آزمایاجائےگا۔
بابراعظم کے متبادل کےلئے بینچ پر فخرزمان ، خواجہ نافع موجود ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا ،نسیم شاہ کی شمولیت متوقع ہے،نمیبیا کےخلاف میچ میں 2سے 3تبدیلیوں کا امکان ہے،بابراعظم، شاہین آفریدی ، شاداب خان کی حالیہ پرفارمنس پر سابق کرکٹرز ، سوشل میڈیا نے بھی سوالات اٹھا لیے۔
بڑے ناموں کا قومی ٹی 20 سکواڈ میں مستقبل سوالیہ نشان



















