بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شہباز ، مودی مدعو ہوں گے

ڈھاکہ: ( ) نئی بنگلہ دیشی حکومت کی حلف برداری تقریب میں نریندر مودی ،شہباز شریف سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کو مدعو کیا جائے گا۔

اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق متوقع وزیراعظم طارق رحمن کی تقریب حلف برداری 17 فروری کو ہوگی، تقریب کا انعقاد عبوری حکومت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے نئی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ۔