بھارتی میچوں سے یہی سیکھا باہرکی باتوں پر توجہ نہ دو،بابر اعظم

کولمبو:(مشرق نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے پاک بھارت میچ میں شائقین کی توقعات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں، کئی پاک بھارت میچز کا حصہ رہا ہوں تو یہی سیکھا میدان سے باہر ہونے والی باتوں پر دھیان نہ دیں ،بالکل ریلیکس رہیں۔

بابراعظم نے کہابھارت کےخلاف میچ کا اپنا جوش ہوتا ہے لیکن جونیئرز کو یہی مشورہ دیتے ہیں جتنا پراعتماد رہو گے اور ٹینشن نہیں لو گے تو آپ کےلئے اچھا ہوگا۔