ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے تہنیتی پیغام پر صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی قیادت کے الفاظ قابل تحسین ہیں،مینڈیٹ بنگلہ دیش کے شہریوں کے اعتماد کی عکاسی اور جامع حکمرانی، سیاسی استحکام و قومی ترقی کےلئے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
بیان میں کہا گیا پاکستان ، بنگلہ دیش کے تعلقات میں موجودہ مثبت رجحان خوش آئند ،بی این پی پاکستان کےساتھ باہمی احترام، خود مختاری، برابری و تعمیری مکالمے پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانے کےلئے تیار ہے۔
بی این پی نے کہا دونوں ممالک مستقبل میں عملی تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے، جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، استحکام و مشترکہ ترقی کےلئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں،خطے میں پائیدار امن ،خوشحالی کےلئے باہمی روابط ،تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کےساتھ مثبت پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
بی این پی کا تہنیتی پیغام پرزرداری،شہباز سے اظہار تشکر
















