پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکپتن میں سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق ،2واسا افسروں کو معطل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واسا نے حاجی خورشید روڈ پر سیوریج لائن کےلئے سڑک کنارے گڑھا کھود رکھا تھا، گڑھے میں گرنے کی وجہ سے نوجوان کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی ،پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال پھرساہیوال ریفر کیا گیا،اہل خانہ کے مطابق ساہیوال ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے چیک کیا تو نوجوان انتقال کر چکا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر واسا کے 2افسر معطل کر دیئے، معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیاز اور سب انجینئر اصغر شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔
پاکپتن: نوجوان سیوریج لائن کیلئے کھودے گڑھے میں گر کر جاں بحق،2واسا افسر معطل



















