اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سی ڈی ڈبلیو پی نے 160.2 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میںصحت، ہاو¿سنگ و ٹرانسپورٹ شعبوں کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،8.5 ارب مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی ،151.7 ارب کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے،سندھ کا ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام بھی شامل ہے،پروگرام کا مقصد ماں و بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دی گئی ،سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا،87 فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرےگا، منصوبے کے تحت سیلاب متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی ، رابطہ نظام بہتر بنایا جائےگا،بلوچستان میں لیاری اور اتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ کی بحالی کا منصوبہ ،پی ایس ڈی پی کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 160 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی



















