واشنگٹن (مشرق نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں کی گئی معاشی اصلاحات کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان 14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ سر پلس میں رہا جبکہ بنیادی مالیاتی سر پلس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی قابو میں رہی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی ستائش


















