ڈی آئی خان ،دہشتگروں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ہو گئے۔

اہلکار معمول کے گشت پر تھے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میںایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت 5اہلکار وں نے جام شہادت نوش کیا،ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب بنوں میں پولیس نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ خونیہ خیل پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جوانوں کی بروقت کارروائی میں3جہنم واصل،9 زخمی ہو گئے، مارے جانےوالے دہشت گردوں میں کمانڈر عمر اعظم عرف خزمتی اور شاہد بھی شامل ہے،ادھر احمد زئی اور فتح خیل پولیس تنصیبات پر بھی حملے ناکام بنا دئیے گئے ،بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد بھاگ نکلے۔