عافیہ کیس،آئینی عدالت نے وزیراعظم ،وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روکدیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم ،وفاقی وزرا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی،عدالت نے اسلا م آباد ہائیکورٹ کووزیراعظم ،وفاقی وزرا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا،مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔