پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے شروع،24عالمی ٹیموں کی شرکت


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے کے تحت پٹرولنگ مشق کا آغاز ،مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں 60 گھنٹے طویل پٹرولنگ مشق کا آغاز ہوا، پاک فوج کے سینئر افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مقابلے میں 19 دوست ممالک کی مجموعی طور پر 24 بین الاقوامی ٹیمیں اور فوجی مبصرین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ ،ازبکستان شامل ،انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ بطور مبصر شرکت کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا مشق جسمانی و ذہنی صحت اور فوجی مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کی متقاضی ہے،مقابلے قریب قریب حقیقی آپریشنل ماحول میں چیلنجنگ حکمت عملی کے مشنوں کو انجام دیتے ہوئے تیزی سے فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، مشق کا مقصد ٹیم سپرٹ کے ذریعے استقامت کو فروغ دینا ہے۔