شہباز سے ملاقات، تعلقات کو وسعت دینگے،سیاسی وعسکری قیادت لیبیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

شہبازشریف سے لیبیا کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد، فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،دونوں ملکوں کی قیادت نے قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ شعبوں میں تعاون بڑھانے ،علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن، استحکام ،ترقی کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے لیبیا کےساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ،مسلسل رابطے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا،لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔