اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،صومالیہ میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ ،دستخط کر دئیے گئے ،مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
صومالیہ کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ نے دستخط کیے، صدر آصف زرداری سے صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آصف زرداری نے کہا افریقہ عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے کا اہم حصہ ،پاکستان افریقی ممالک کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، صومالیہ کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کے خواہاں ہےں،پاکستان سرحد پار جرائم ،منشیات کی سمگلنگ کےخلاف مشترکہ کوششوں کےلئے پرعزم ہے۔
پاکستان ،صومالیہ میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ
















