ایران کا اقوامِ متحدہ میں حمایت پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد: ( ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پیش رفت سے کے امور پر بھی گفتگو کی۔