اسلام آباد کےلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی خدمات حاصل


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)حکومت نے اسلام آباد کےلئے پاک فوج کے تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں،2 میجرز اور16 ایس ایس جی کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنے کےلئے متعلقہ حکام کو باضابطہ ریکوزیشن بھجوائی گئی،دفتر آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

آئی سی ٹی پولیس امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، جرائم کےخلاف کارروائی ، سکیورٹی و روٹس ڈیوٹی سمیت کثیر النوع ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جس کےلئے اضافی افرادی قوت ناگزیر ہو چکی۔

مراسلہ میں کہا گیا پاک فوج کے 2میجرز اور 16 ایس ایس جی تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کو موجودہ خالی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے،16 اہلکاروں میں سے 10کو نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) میںتعینات کیا جائے۔