ڈیووس:(مشرق نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی وسیع معاشی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے پاکستانی سٹارٹ اپس کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور متحرک کردار کو اجاگر کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا حکومت نوجوان کاروباری افراد ،سٹارٹ اپس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ ملکی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
ورلڈ اکنامک فورم ،پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح
















