اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کےلئے رانا ثنا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ،وفاقی وزرا سردار یوسف،مصدق ملک بطور رکن شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 3رکنی کمیٹی پرائیویٹ حج آپریٹرز کی مالی و انتظامی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیکر تجاوز مرتب کرے گی،پرائیویٹ حج آپریٹرز کی کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ 2027 سے 2030 کے عرصے کےلئے لیا جائےگا۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور کا جائزہ لینے کےلئے 3رکنی کمیٹی قائم
















