ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

پشاور: ( ) ٹانک میں پولیس بکتر بند پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید ہو گئے۔

گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا،، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔


بکتر بند گاڑی گومل سے ٹانک آ رہی تھی، حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ایس ایچ او ، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی ،احسان اللہ مجید ڈرائیور شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں امن لشکر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ، امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔