اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا سافٹ فیس، ٹھوس ثبوتوں نے توثیق کردی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی مسلح علیحدگی پسند تنظیموں خصوصاً فتنہ الہندوستان کےلئے بظاہر سافٹ فیس ،بھرتی، بیانیہ سازی ،معاشرتی سطح پر رسائی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
حکام نے کہا موقف قیاس آرائی نہیں بلکہ 2025 سے مسلسل سرکاری ریکارڈ کا حصہ ،توثیق اب ٹھوس شواہد سے بھی ہوگئی،مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا تھا بلوچستان میں دہشتگردی،دہشتگردوں کی حمایت کےلئے پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جاتی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی پر الزام عائد کیا گیا ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں ہسپتالوں سے ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں زبردستی تحویل میں لینے کی کوشش کی جسے شناخت ،قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا گیا۔
دہشتگردوں کی ہلاکتوں کو فوری طور پر لاپتہ افراد کے بیانیے میں شامل کرکے حقائق، شناخت ،وابستگی سامنے آنے سے پہلے ہی متاثرہ ہونے کا تاثر قائم کیا جاتا ہے، 23 مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا بلوچ یکجہتی کمیٹی ،قیادت دہشتگرد نیٹ ورکس کی پراکسی اور سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ،جبری گمشدگیوں کے بیانیے کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے،حالیہ دنوں سی ٹی ڈی، پولیس و دیگر اداروں نے تربت کے رہائشی ساجد احمد کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی اعتزاز گورایا کے مطابق ساجد احمد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز ،سرکاری کالجوں سمیت یونیورسٹی آف تربت میں لیکچرار رہا،ساجد بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مسلسل رابطے میں رہا ،قیادت سے قریبی تعلق رکھتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورکس کی سہولت کاری میں ملوث تھا، اعترافی بیان میں اقرار بھی کیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید 3 سہولت کاروں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا انٹیلی جنس یا دہشتگردسرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کا بلوچ یکجہتی کمیٹی سے سابقہ تعلق سامنے آیا،خاران کا 18 سالہ سرفراز شامل ہے، پولیس ،پولیو ٹیموں کی ریکی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ، سرفراز کو پہلے بلوچ یکجہتی کمیٹی میں شامل کیا گیا،احتجاجی مظاہروں ،سڑکوں کی بندش میں کردار ادا کیا،حکام کے مطابق سرفراز کو جہانزیب عرف مہربان نے بھرتی کیا، بعد میں ایک اور 18 سالہ نوجوان بیزن کو پہلے بی وائی سی میں شامل کرایا، بیزن کا بھائی شفقت لیویز فورس پر حملے میں مارا گیا ،ظاہر ہوتا ہے خاندانی نقصان و محرومی کے جذبات کو نوجوانوں کی بھرتی کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی انسانی حقوق کے نام پر حفاظتی پردہ فراہم کرتی ہے،یورپ سمیت بین الاقوامی سطح پر بی وائی سی کی پروپیگنڈا سرگرمیاں بیرونی سرپرستی و منظم حکمت عملی کی عکاس ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا سافٹ فیس، ٹھوس ثبوتوں سے توثیق
















