پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑے،دیوار پر لکھا الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو
لاڑکانہ :(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے دیوار پر لکھا الیکشن جلد نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ ے، قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے،سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بقا کےلئے سیاسی حل نکالیں،مفاہمت کیلئے صدر زرداری کو کردار ادا کرنا پڑےگا،نئے انتخابات سے پہلے الیکٹرول ریفارم ضروری ہے ایسے ریفارم لائیں جس پر سب کو اعتماد ہو،عام آدمی سے معاشی حال کا پوچھیں توملک کی اصل صورتحال کا اندازہ ہوگا، وفاقی حکومت بحران سے نمٹنا چاہتی ہے تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر غور کرے،طبی میدان میں سندھ کی سہولت کا کوئی مقابلہ نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، کس نے لمبی اننگز کھیلنی ،فیصلہ عوام کریں گے، سیاسی استحکام و جمہوریت کی بقا کےلئے حکومتی ،اپوزیشن جماعتوں دونوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، انتہاپسندی کی سیاست پر سختی ہونے پرشکایت نہیں ہونی چاہیے، انگریزی محاورہ ہے آپ باورچی خانے میں گرمی کی شدت برداشت نہیں کرسکتے تو باہر چلے جائیں،اپنے لیڈر کی گرفتاری ، کیسز پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو پھرایکشن ہوگا،پیپلز پارٹی ادارے پر حملہ کرتی تو نجانے کیا حشر ہوتا،پی ٹی آئی کےساتھ تو کچھ ہو ہی نہیں رہا۔
چیئرمین پی پی نے کہا ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز کا حل انتہا پسندی نہیں ،مفاہمت و سیاسی استحکام میں ہے، پی ٹی آئی انتہا پسندانہ طرز سیاست ترک کر کے جمہوری حدود میں واپس آجائے تو بہتر ہے،مفاہمتی سیاست پی پی کا فلسفہ ہے ،سب سے زیادہ عمل صدر زرداری نے کیا،موجودہ حالات میں بھی صدر زرداری کو ہی کردار ادا کرنا پڑےگا ،بھارت ،افغانستان کی سرحد پر معاملات خراب ،ملک میں دہشتگردی ،پی ٹی آئی اگر انتہاپسند تنظیم کی طرح کام کرے گی تو ریاست کا رویہ وہی ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم کا شکر گزار ہوں بےنظیر شہید کی برسی پر وفد بھیجا ،کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کو عوام کے مفاد میں سیاسی راستے نکالنے چاہئیں ،الیکشن وقت پر ہوں گے، شفاف انتخابات کےلئے اگر کوئی اصلاحات لانی ہیں تو سیاسی جماعتیں ملکر کام کریں ابھی الیکشن میں وقت ہے، جے یو آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات پر توجہ دیں اور اعتراضات دور کریں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں میسر صحت کی اہم سہولیات اور کسی صوبے میں نہیں،بچوں کی سب سے کم شرح اموات سندھ میں ہیں، ملک میںمعاشی بحران ،عام آدمی کا تنخواہ پر گزارا نہیں ،حکومت کی طرف سے ترقی کے دعوے ہو رہے ہیں مگر عام آدمی ترقی ، معاشی صورتحال سے خوش نہیں ، عام آدمی تعلیم و علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا، نجکاری پر پیپلز پارٹی اپنا نقطہ نظر رکھتی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے عوام کو بہتر سہولت دلا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا وفاق سندھ حکومت کے پبلک پارٹنر شپ سے سیکھے، سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو معروف عالمی جریدے اکانومسٹ میگزین نے خطے میں چھٹا نمبر دیا،ماڈل وفاقی سطح و دیگر صوبوں میں بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔
















