پہلا پاکستانی خلا باز2026 میں بھیجا جائے گا، سپارکو

کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپارکونے خلائی تحقیق وسائنس کے شعبے میں 2025کو پاکستان کےلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا پہلا خلاباز2026 چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا،2025میں 3بڑے پاکستانی سیٹلائٹس خلا میں بھیجے۔

ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان نے چاند پر قدم جمانے کےلئے روور پروگرام کا بھی آغاز کیا،پاکستان میں تیار کردہ رور 2028میں چین کی مدد سے چاند پر اتار جائے گا۔

دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا پاکستان خلائی میدان میں ترقی کےلئے کوشاں ہے، کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی عالمی مسابقت کا فیصلہ کرے گی،اڑان پاکستان کے ستون ای پاکستان کے تحت پاکستان کو ڈیجیٹائز بنا رہے ہیں، 3نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کریں گے،کوانٹم ویلی پاکستان ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی۔

احسن اقبال نے کہا پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس مسابقتی قوم بنانا ہدف ، مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے، ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنےوالی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی،پاکستان میں صنعتوں کو جدید بنانے کےلئے روبوٹکس ناگزیر ہے۔