اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظرئیے کی بنیاد ہے،فیلڈ مارشل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ راولپنڈی چرچ ، کرسمس تقریبات میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کےساتھ خوشیوں کو منایا ،قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی پاکستان کے مساوات،آزادی و مذہبی رواداری کے ویژن کو اجاگر کیااوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو نظریہ پاکستان کی بنیاد قرار دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی ، قومی ترقی و سلامتی میں پاکستانی مسیحیوں کے قابل فخر کردار کو سراہا،بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

سید عاصم منیر نے کہا پاکستان کی طاقت مساوی مواقع ،آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع ،آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات و عقیدے سے بالاتر ،مسلح افواج آئین کے تحت تمام شہریوں کی عزت، سلامتی ،مساوی حقوق کے تحفظ کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسیحی برادری کے رہنماوں نے فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کیا اور وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی و قومی یکجہتی کیلئے فوج کے کردار کو سراہا۔