میلبورن (مشرق نیوز) محققین نے کینسر کے علاج کا ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چن کر کینسر زدہ خلیات کو ہدف بناتا ہے اور صحتمند بافتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی آڑ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انتہائی چھوٹے دھاتی ذرات (جن کو انہوں نے ’نینو ڈاٹس‘ کا نام دیا) انسانوں میں کینسر زدہ خلیات کی نشان دہی کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ٹارگیٹڈ تھراپیز کی نئے امکانات کی راہیں کھولتا ہے۔
یہ تحقیق فی الحال اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس وقت اس کو انسانوں یا جانوروں کے بجائے صرف تجربہ گاہ میں بنے خلیوں پر آزمایا گیا ہے۔ تحقیق کے نتائج نئے موثر لائحہ عمل کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو کینسر کے سیلز میں موجود کمزوریوں کو واضح کرتا ہے۔
جامعہ سے تعلق رکھنے ڈاکٹر باویوے ڑینگ کا کہنا تھا کہ کینسر زدہ خلئے صحتمند خلیوں کے مقابلے میں زیادہ تناو میں رہتے ہیں۔ یہ دھاتی ذرات اس تناو مزید بڑھاتے ہیں اور اتنا بڑھاتے ہیں کہ یہ خلئے اپنی تباہی کا سبب خود بننا شروع ہوجاتے ہیں۔
کینسر کے علاج کیلئے نیا طریقہ تیار، مثبت نتائج
















