پی ٹی آئی کی روایتی ہٹ دھرمی، وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش ٹھکرادی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی روایتی ہٹ دھرمی،وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش ٹھکرادی۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاوزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دوغلا پن ہے ،کسی بھی قسم کی بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے،وزیراعظم وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکے تومذاکرات کیوں کریں؟ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی ،راجہ ناصرعباس کو دیا ۔