دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے،کورکمانڈرلاہور



لاہور:(وقائع نگار) کور کمانڈر لاہور نے کہا ہے دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت ،دشمن پاک فوج ، عوام کے مضبوط و ناقابل شکست رشتے سے پریشان ہے۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں طلبہ ،اساتذہ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور نے کہا پوری قوم پاک فوج کا فخر ہے،آپریشن بنیان المرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا قوم ،پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں،کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس میں آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح کیا،پاک افواج کے اعزاز میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ شاندار پینٹنگز کی نمائش کا جائزہ لیا،نمائش میں معرکہ حق کی کامیابیوں و شہدا کی عظیم قربانیوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔

طلبہ نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا معرکہ حق کے بعد پاکستان عالمی بیلنس آف پاور میں موثر طاقت کے طور پر ابھرا ، پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں عزت ووقار کےساتھ کھڑا ہے، دشمن کے ہر پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔