معیشت منجدھار سے نکل آئی ،مودی جنگ میں ملنے والا سبق کبھی نہیں بھولے گا،شہبازشریف

اسلام آباد،ہری پور:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے مودی معرکہ حق میں ملنے والا سبق کبھی نہیں بھولے گا،تاریخی فتح پر دشمن حیران ، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم بڑھ گئی۔۔

ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کےعوام کی بہادری و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عوام دہشتگردی کےخلاف نبردآزما ہیں ،جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں امن و امان قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،پاک فوج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو دھول چٹائی،معرکہ حق میں ملنے والا سبق مودی کبھی نہیں بھولے گا، قوم کی دعاوں سے جنگ میں عظیم فتح ملی،تاریخی کامیابی نے پاکستان کوعالمی سطح پرعزت دلائی۔

وزیراعظم نے کہا نوجوان قوم کے ہیروز و معمار ،ملکی ترقی کی ضمانت ہےں،تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے،چاروں صوبے ملکر ترقی کریں گے تو پاکستان عظیم بنے گا، محنت، دیانت اور بھائی چارے سے پاکستان عظیم بنے گا،ہونہار طلبہ میں100 فیصد میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، 2023 ،2024 میں معیشت ہچکولے کھا رہی تھی اب منجدھار سے نکل آئی ،پاکستان کو گروتھ کی طرف لےکر جانا ہوگا، معیشت تیزی سے مستحکم اب ترقی کی نئی بلندیوں تک لےجانا ، ماضی کے فیصلوں سے سیکھ کر مستقبل کی تیاری کرنی ،باقی قوموں سے آگے بڑھنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا ترقی جادو، ٹونے نہیں محنت سے ہوگی،پوری قوم متحد ہوگی تو پاکستان اپنا کھویا مقام حاصل کر کے رہے گا، اے آئی کی تربیت کےلئے پورے پاکستان کے بچوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے، قوم اکٹھی ہوگی تو ترقی کی رفتارکوئی نہیں روک سکتا،ملکی ترقی اتحاد سے ممکن ہے،ملک بھر سے میرٹ کے اصول پراعلیٰ ٹریننگ کیلئے نوجوانوں کو زرعی شعبے میں مواقع فراہم کیے جائیں گے،600 بچوں کو چینی زبان سکھانے کےلئے بھیجا،تمام صوبوں سے بچوں کو تعلیم کےلئے بیرون ملک بھیجنے کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا عوام چیلنجز قبول کریں اور آگے بڑھیں ،عسکری میدان کی طرح معاشی و تعلیمی شعبوں میں بھی سب کو آگے بڑھنا ہوگا،خیبرپختونخوا کے کلچر کا احترام کرنا چاہیے۔

شہبازشریف نے ہری پورمیں دانش سکول کے قیام ،طالبات کےلئے دانش سکول کا علیحدہ کیمپس ،ہری پور پل کی تعمیر سمیت خیبر پی کیلئے بڑے منصوبوں کااعلان کیا،اقدامات میں تعلیم، انفراسٹرکچر، خواتین کی ترقی ،نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا شامل ہے ۔