اسلام آباد: ( ) سانحہ اے پی ایس پشاور کو 11 سال مکمل ہوگئے ۔
16 دسمبر 2014 کو سفاک دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں حملہ کرکے 132 بچوں، خواتین اساتذہ اور سٹاف سمیت 147 افراد کو شہید کیا، سانحہ اے پی ایس کا درد ہر والدین اور پوری قوم کا درد ہے، ایسا سانحہ ہے جس نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
کرب ناک دن کے اختتام پر پشاور کی ہر گلی سے جنازہ اٹھا، 150 کے قریب شہادتوں نے پھولوں کے شہر کو آہوں اور سسکیوں میں ڈبو دیا۔
افواج اور عوام افغان دہشتگردوں سے نبرد آزما ہیں، ایک بار پھر پوری قوم کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ پاک سرزمین کو سب کیلئے محفوظ و جنت نظیر بنایا جا سکے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل، ، زخم آج بھی تازہ
















