نادرا نے 3سے 10سال کے بچوں کے بے فارم پر تصویر لازمی قراردےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)3 سے 10 سال کے بچوں کے بے فارم پر تصویر لازمی قراردیدی گئی ،10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے،بے فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نادرا کے مطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا،مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔