پاکستان بار کونسل انتخابات میںپنجاب کی 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ فاتح

لاہور:(خبر نگار)پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب،غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

کامیاب ہونے والوں میں اعظم نذیرتارڑ، احسن بھون، پیرمسعودچشتی، عامر سعید راں، طاہرناصروڑائچ، حفیظ الرحمان چودھری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن شامل ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق2نشستوں پر حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ، شفقت چوہان ممبرپاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے،حتمی نتیجہ 22 دسمبرکوجاری کیاجائے گا۔