قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلئے مکمل تیار ہیں،فیلڈ مارشل
راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات ،قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں ،جنگی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز ،جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار ،تیاری کو سراہا۔
سید عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستگی، موثر حالات سے آگاہی اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہے،پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات ،قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار و پرعزم ہے،سخت، منظم و مشن پر مبنی تربیت ہی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے ، مزید بہتر بنانے کی ضامن ہے۔
فیلڈ مارشل نے افسروں ، جوانوں سے گفتگو کی ،بلند حوصلے ،قومی سلامتی کےلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا،قبل ازیںگوجرانوالہ پہنچنے پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔
















