راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین نیب نے کہا ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کےلئے لندن ،دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے،اچھاکام کرنیوالوں کواب نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،سکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی وقاراحمد چوہان نے کہا موجودہ نیب نے 20،20سال پرانے کیسز حل کیے، 7.13ارب روپے متاثرین کو واپس کرائے،ایک گھنٹے میں ساڑھے 5ہزار لوگوں کے بینک اکاﺅنٹس میں رقوم منتقل کرائیں،بنیان المرصوص ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتی اب کرپشن کیخلاف جنگ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتیں گے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا پیارے وطن سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،2025میں نیب نے 6140ارب کی ریکوریز کیں ،اڑھائی سالوں میں 11400ارب کی رقم ریکور کرائی ،آٹو میشن کے تحت تفتیشی طریقہ کار اپنا رہے ہیں،پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کےساتھ ملکر دیگر ممالک سے بھی لوٹی رقوم واپس لائیں گے، پاکستان کو لوٹنے والوں کےلئے لندن ،دبئی سیف ہاﺅسز نہیں رہیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا موجودہ چیئرمین نیب صاحب 40ارب ڈالر پہلے اکھٹے کیوں نہیں کیے،پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگی تھی،موجودہ چیئرمین نیب نے سب سے پہلے نیب کو ٹھیک کیا،کرپشن کاناسور جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے،کاروباری آدمی، سرکاری افسروں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،درخواست دیں اگر آپ کو نیب سے ردعمل نہیں ملا تو میں بھی اتنا ہی ذمہ دار ہوں گا جتنا چیئرمین نیب ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















