190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانےوالے جج کیخلاف درخواست ناقابل سماعت

اسلام آباد: (بیوروروپرٹ) ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دےدی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست کو خارج کیا۔